اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنے حکومتی اتحادیوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ یا تو حکومت کو مستحکم رکھیں یا قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار رہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں بنجمن نیتن یاھو کے حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو کہا ہے کہ وہ بھرتی سے متعلق قانون کی منظوری کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں یا تو حکومت کا ساتھ دیں یا پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار ہیں۔
نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعتوں کے پاس دو آپشن ہیں۔ یا تو وہ حکومت کو اس کی آئینی مدت کے خاتمے تک جاری رکھیں یا قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار رہیں۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 10 کےمطابق نیتن یاھوعنقریب انتخابات کرانے میں دلچسپی نہیں رکھتے تاہم ان کا یہ آپشن دیگر جماعتوں کے لیے لازمی نہیں۔ دیگر حکومتی اتحادی اپنی مرضی کا فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ نیتن یاھو کے ساتھ ان کی حکومت میں لیکوڈ کے ہمراہ کئی دوسری جماعتیں شامل ہیں۔ ان میں وزیر خزانہ موشے کحلون، وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین اور کئی دوسری جماعتیں شامل ہیں۔