جمعه 09/می/2025

حماس کا فلسطین سے متعلق سعودی وزیرکے بیان کا خیرمقدم

جمعرات 8-مارچ-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے سعودی وزیر مملکت برائے افریقی امور احمد قطان کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ القدس کے حوالے سے ان کے ملک کا موقف واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے۔

مرکزاطلاعات  فلسیطن کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے سعودی وزیر مملکت برائے افریقی امور کے بیان کی تحسین کی اور کہا کہ اس بیان سے سعودی عرب کی قضیہ فلسطین سے متعلق جرات مندانہ پالیسی کی عکاسی ہوتی ہے۔

ترجمان نے سعودی عرب کی حکومت پر زور دیا کہ وہ مزید جرات مندانہ اقدامات اور اعلانات کرے تاکہ صہیونیوں کی انتہا پسندانہ، نسل پرستانہ اور غاصبانہ کارروائیوں کی راہ روکی جاسکے۔

فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے پوری مسلم امہ کو اپنی توانائی اور قوت کو مجتمع کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب میں سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے افریقی امور احمد قطان نے کہا تھا کہ ان کا ملک القدس کو فلسطین کا ابدی دارالحکومت سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کے اندر اور باہر کسی بھی جگہ القدس کے حوالے سے کوئی بحث مباحثہ نہیں۔ انہوں نے فلسطینی قوم کو مصائب سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات پر زور دیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی