امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تا حیات امریکا کا صدر رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں چین سے سبق سیکھنا چاہیے جو دو بار سے زیادہ کسی ایک شخص کے صدر بننے پرعاید کردہ پابندی کو ختم کررہا ہے۔
خیال رہے کہ چین کی کیمونسٹ پارٹی نے دستور سے وہ شق نکال دی ہے جس میں کسی بھی صدر کو صرف دو بار ملک کا صدر بنے کی اجازت تھی۔ اس شوق کے نکالے جانے کے بعد موجودہ صدر شی جن پنگ کو مزید اقتدار میں رہنے کا موقع مل سکتا ہے۔
چین کا موجودہ دستور کسی رہ نما کو مسلسل دو بار سے زیادہ صدر رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔
ٹرنپ نے فلوریڈ میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ تا حیات صدر رہنے کا خیال کتنا شاندار ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میں امریکا کا تا حیات صدر رہوں۔