جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی رکن پارلیمنٹ رہا

جمعرات 1-مارچ-2018

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطین کے ایک منتخب رکن پارلیمنٹ ابراہیم دحبو کو رہا کردیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کی ٹکٹ پر قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہونے والے فلسطینی سیاست ابراہیم دحبور کو گذشتہ روز اسرائیلی جیل سے رہا کیا گیا۔ دحبور کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے عرابہ قصبے سے ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ابراہیم دحبور کی رہائی جنوبی الخلیل میں الظاھریہ چیک پوسٹ سے عمل میں لائی گئی۔

خیال رہے کہ ابراہیم دحبور کو اسرائیلی فوج نبے 22 مارچ 2017ء کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست میں منتقل کردیا تھا۔ دحبور ماضی میں کئی سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی