فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں صہیونی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق غرب اردن سے حراست میں لیے گئے 17 فلسطینیوں کو تفتیش کے لیے تفتیشی مراکز منتقل کردیا ہے۔
غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا اور بیت امر کے مقام پر تلاشی کے دوران محمد سالم الرازم، احمد اسحاق ابو سنینہ، حسام ابو صبحہ احمد رفعت صلیبی کو حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے شمالی شہر حلحول میں چھاپےمارے اور متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
ادھر شمالی شہر نابلس میں بدھ کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران لوٹ ماور اور توڑ پھوڑ کی۔ تخریب کاری کی کارروائیوں کے دوران 39 سالہ محمد قراردہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
جنین شہر میں تلاشی کے دوران یعبد، ظھر العبد، نزلہ الشیخ زید کے مقامات پر چھاپوں کے دوران حاتم علی زید، مصطفیٰ خالد زید، بیت لحم سے عیسیٰ سامی جبرین، زکیا احمد جبرین، علی یوسف جبرین، علی مصطفیٰ الوحش، رام اللہ سے احمد الخضور، اریحا سے ایمن ابو شرار اور منتصر زید کو حراست میں لے لیا گیا گیا۔