چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کے اسیر کارکن کا اسرائیلی جیلر پر چاقو سے حملہ

ہفتہ 24-فروری-2018

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک اسیر کارکن نے اوھلی کیدار جیل میں متعین ایک جیلر پر چاقو سے حملہ کیا جس کےنتیجے میں جیلر زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد اسرائیلی نے فلسطینی کو تشدد کا نشانہ بنایا  اور اسے قید تنہائی میں ڈال دیا گیا۔

عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ایک اہلکار نےبتایا کہہ حماس کے ایک اسیر کاکن نے صہیونی جیلر پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکارکو بئر سبع کی ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عبرانی ٹی وی 7 کےمطابق فلسطینی اسیر کی جانب سے جیلر پرحملےکے بعد جیل میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ حملہ کرنےوالے قیدی کو دیگر اسیران سے الگ کرکے تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اوھلی کیدار جیل میں سیکڑوں فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے جہاں انہیں ادنیٰ درجے کے انسانی حقوق بھی میسر نہیں ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی