جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہری کی دوسال پر مشتمل انتظامی قید سے رہائی

جمعہ 23-فروری-2018

اسرائیلی حکام نے دو سال تک انتظامی حراست میں قید رکھنے کے بعد ایک فلسطینی شہری محمود عطوان کو گزشتہ روز رہا کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق محمود عطوان صبیح کا رہائشی تعلق بیت المقدس کے الخضر قصبے سے ہے۔

محمود عطوان صبیح کو گذشتہ روز جیل سے رہا کیا گیا۔ رہائی کے بعد جیل سے اس کے گھر تک بڑی تعداد میں شہریوں نے اسے قافلے کی شکل میں لایا۔ فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد اس کےگھر پر بھی استقبال کے لیے جمع تھی۔

اس موقع پر صبیح نے کہا کہ اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت 500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض فلسطینی اسیران نے صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔ صبیح کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہریوں کو انتظامی قید میں رکھنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی