جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی صحافی اسرائیلی جیل سے ضمانت پر رہا

جمعہ 23-فروری-2018

اسرائیلی حکام نے دو ہزار شیکل کی ضمانت کی وصولی کے بعد ایک فلسطینی صحافی محمد عطوان کو رہا کردیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب منذر ابو احمد نے بتایا کہ صہیونی حکام نے صہیونی حکام نے زیرحراست صحافی عطوان کو رہا کردیا ہے۔ عطوان کو گرفتاری کے بعد عقوبت خانے میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ صحافی محمد عطوان کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لینے کے بعد عوفر جیل منتقل کردیا تھا۔ گرفتاری کے وقت بھی اسے ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کا کیمرہ توڑ دیا گیا تھا۔ بعد ازاں دوران حراست بھی اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی