یکشنبه 17/نوامبر/2024

دوست کی گواہی، نیتن یاھو کےکرپشن کیسز کے خلاف نیا ثبوت

جمعہ 23-فروری-2018

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کیسز میں اُن کا ایک قریبی ساتھی وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہو گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے خلاف حال ہی میں بدعنوانی کے دو نئے الزامات کے تحت تفتیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس نئی پیش رفت کے بعد قبل از وقت انتخابات یا پھر نیتن یاہو کے مستعفی ہونے کا اعلان سامنے آ سکتا ہے۔

پولیس نے ابھی اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی