چهارشنبه 30/آوریل/2025

محمود عباس بے معنی امن عمل پر انحصار ختم کردیں:حماس

جمعرات 22-فروری-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے محمود عباس کے خطاب کو مثبت قرار دیتے ہوئے صدر عباس پر زور دیا ہے کہ وہ نام نہاد امن عمل پر انحصار ترک کردیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے استفسار کیا کہ کیا محمود عباس نے اپنے خطاب سے یہ تاثر دیا ہے کہ وہ قضیہ فلسطین کے تصفیے کے لیے ہونے والے نام نہاد امن مذاکرات سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ اگر یہ درست ہے تو یہ مثبت پیش رفت ہے۔

سامی ابو زھری نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے امریکی امن مندوبہ نیکی ہیلی کے خطاب کے ایک ایک لفظ سے فلسطینیوں سے دشمنی جھلک رہی تھی۔

انہوں نے توقع ظاہر کہ صدر محمود عباس بے معنی امن مذاکرات پر انحصار کی پالیسی ترک کرتے ہوئے اس حقیقت کا اداراک کریں گے کہ امن عمل ختم ہو چکا ہے۔

نیکی ہیلی کا کہنا تھا کہ محمود عباس نے اپنی تقریر ختم کی اور اجلاس سے چلے گئے جب کہ تو مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مندوب جیسن گرین بیلٹ صدر کے مشیر اور داماد گریڈ کوشنر ان سے ملاقات اور بات کرنے کے منتظر تھے۔ انہوں نے کہاکہ  محمود عباس نکل گئے ہیں تو ہم ان کے پیچھے نہیں جائیں گے۔ آپ ہمارے فیصلوں کو پسند نہ کریں اور قبول بھی نہ کریں مگر یہ جان لیں کہ یہ فیصلے تبدیل نہیں ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی