فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے گذشتہ روز 17 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے گذشتہ روز حراست میں لیے گئے 17 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائیں۔ جب کہ رواں ماہ کے دوران 64 فلسطینیوں کو دو ماہ سے چھ ماہ تک قابل تجدید انتظامی قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔
کلب برائے اسیران کے مندوب محمود الحلبی نے بتایا کہ منگل کو اسرائیلی حکام نے نو فلسطینیوں کو پہلی بار عمرقید کی سزائیں سنائی جبکہ آٹھ فلسطینیوں کی انتظامی قید میں توسیع کی گئی۔
الحلبی نے بتایا کہ رام اللہ سے تعلق رکھنے والے ربحی طلال شھوان کو 6 ماہ، مہند محمود مجید کو چھ ماہ، محمد سعید علان کو چھ ماہ، ادیب محمد مفارجہ کو چار ماہ، بیت لحم کے صالح محمد حمیدی کو چھ ماہ، خالد جمال فراج کو چھ ماہ، اسماعیل نبیل فراج کو چھ ماہ اور محمد سلیمان وحش کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
الخلیل کے زیرحراست عمر علی الحیح کو چار ماہ، غالب نیروخ کو دو ماہ، مازن جمال النتشہ کو دو ماہ، شاھر عبدالمعطی ابو غلیون کو دو ماہ، معتز محمد عبیدو کو دو ماہ قید کی سزائیں سنائی گئیں۔