گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے کمانڈر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ حماس اور القسام کی قیادت نے سرکردہ رہ نما کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ 44 سالہ مجاھد اسامہ فرح عبداللہ العطعوط طویل بیماری کے بعد گذشتہ روز انتقال کرگئے۔
فوت ہونے والے رہ نما کا تعلق غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت لاھیا سے تھا۔
بیان میں العطعوط کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حماس کمانڈر کئی سال سے ایک انوکھے مرض کا شکار تھے۔ وہ کئی ماہ سے مسلسل اسپتال میں زیرعلاج رہے۔