صہیونی حکام نے تحریک فتح کے[تحلیل شدہ] عسکری ونگ شہداء الاقصیٰ بریگیڈ سےتعلق رکھنے والے کماندر خلیل محمد ابو حاشیہ کو گذشتہ روز جیل سے رہا کردیا۔ وہ مسلسل پندرہ سال سے اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل تھے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خلیل ابو حاشہ کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے بلاطہ کیمپ سے ے۔
حاشیہ کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز الخلیل شہر کی الظاھریہ چیک پوسٹ سے رہا کیا۔ بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں حاشیہ کے گھر پر اس کے استقبال کے لیے بڑی تعداد عام شہری موجود تھے۔ انہوں نے حاشیہ کی رہائی کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔
خیال رہے کہ ابو حاشیہ کو اسرائیلی فوج نے 2002ء میں گرفتار کیا تھا۔ ان پر اسرائیل کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ابو حاشیہ چار سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید تنہائی میں ڈالے گئے۔ ان پر اسیران کی مزاحمتی اور احتجاجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔