جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج کا ایئرکنڈیشن تیار کرنے والی فیکٹری پر دھاوا

پیر 12-فروری-2018

قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طولکرم میں ایئرکینڈیشنر تیار کرنے والی ایک کمپنی کے کارخانے پر دھاوا بولا اور فیکٹری میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کے بعد متعدد آلات اور مشنیں قبضے میں لے لیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کارخانے کے مالک اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سربراہ نے کہا کہ صہیونی فوج کی بھاری تعداد نے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے فیکٹری پر دھاوا بولا اور فیکٹری کے گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔ قابض فوج نے فیکٹری کے کمپیوٹر سیکشن میں موجود کمپیوٹر ڈیٹا چوری کرلیا۔ اس دوران قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی گئی اور متعدد مشینیں اور دیگرآلات بھی قبضے میں لے لیے۔

خیال رہے کہ طولکرم میں اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی کا نشانہ بننے والی فیکٹری فلسطین میں ایئرکنڈیشنر اور دیگر الیکٹرانک تیار کرنے والی چوتھی بڑی فیکٹری ہے۔

فیکٹری کےسیکیورٹی امور کے نگران نے فون پر میڈیا کوبتایا کہ صہیونی فوج کی بھاری نفری نے اتوار کے روز علی الصباح فیکٹری پر دھاوا بولا اور فیکٹری کےتمام سیکشن کی تلاشی کی آڑ میں توڑپھوڑ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت کے وقت فیکٹری میں 45 ملازمین موجود تھے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے کارروائی کے بعد فیکٹری کو بند کر دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی