پنج شنبه 08/می/2025

امریکا: ’حماس کو فنڈز کی منتقلی‘ کے الزام سے عرب بنک بری

اتوار 11-فروری-2018

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی ایک اپیل عدالت نے عرب بنک پر اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کو فنڈز کی منتقلی کےالزام پر سابقہ فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا کی ایک عدالت نے سنہ 2014ء کو اردن کے صدر مقام عمان میں قائم عرب بنک کو حماس کو فنڈز کی منتقلی کا قصور وار قرار دیا تھا۔ تاہم انسانی حقوق کے کارکنان نے امریکی عدالت کے فیصلے کو اپیل کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

سابقہ فیصلے میں دعویٰ کیا تھا کہ فلسطین میں تحریک انتفاضہ کے دور میں عرب بنک کے ذریعے حماس خطیر رقوم کی منتقلی کرتی رہی ہے۔ یہ رقم حماس کی جانب سے فلسطینی اسیران اور شہداء کے اہل خانہ کی کفالت اور زخمیوں کے علاج پر خرچ کرتی رہی ہے۔

عرب بنک نے امریکی عدالت کے سابقہ فیصلہ کو غیرمنصفانہ قراردیتے ہوئے حماس کو فنڈز کی منتقلی کا الزام مسترد کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی