پنج شنبه 01/می/2025

شام میں اسرائیلی فوج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں:امریکا

اتوار 11-فروری-2018

امریکی حکومت نے شام میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کی بھرپور حمایت اور تائید کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ھیذر ناورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے ’دفاع‘ کا حق حاصل ہے اور دفاع کے لیے اسرائیل کہیں بھی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے۔ امریکا اسرائیل کی شام میں فضائی کارروائیوں میں تل ابیب کے ساتھ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی سرحد پر پیدا ہونے والی کشیدگی پرامریکا کو تشویش ہے۔ موجودہ حالات میں اسرائیل کے دفاع اور خود مختاری کو نقصان پہنچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ایران خطے کی اقوام کو خطرے سے دوچار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یمن، لبنان، شام اور دوسرے ملکوں میں ایران کی مداخلت تہران کی خطے پراپنا تسلط جمانے کا ثبوت ہے۔

گذشتہ روزاسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ روس میں متعین روسی سفیر ھاوری کورین نے کہا کہ ان کا ملک ایران کو شام کے خلاف اپنی کارروائیوں کے لیے ایران اور شام کو اسرائیل کا پل نہیں بننےدیں گے۔

انہوں نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے سےٹیلیفون پر رابطہ کرکے انہیں شام میں پیدا ہونے والی صورت حال پر اعتماد میں لیں اور شام میں کسی قسم کی محاذ آرائی سے بچیں۔

مختصر لنک:

کاپی