اسرائیل اور پولینڈ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے جلو میں پولینڈ کی وزارت سیاحت کے اعلی اختیاراتی وفد کا اسرائیل کا دورہ منسوخ ہوگیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پولینڈ کے نائب وزیر سیاحت کی قیادت میں ایک وفد نے منگل کے روز تل ابیب میں منعقدہ ’IMTM‘ نامی سیاحتی نمائش میں شرکت کرنا تھی۔
عبرانی اخبارات کے مطابق اسرائیلی وزیر تعلیم نفالی بینیٹ جلد ہی پولینڈ کا دورہ کریں گے اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کریں گے۔
خیال رہے کہ پولینڈ کے وزیرنائب سیاحت نے ایک وفد کے ہمراہ گذشتہ سوموار کو اسرائیل کے دورے پرآنا تھا مگر دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ عرصے کے دوران پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث یہ دورہ ملتوی کردیا گیا۔
حال ہی میں پولینڈ کی پارلیمنٹ میں ایک نیا بل پیش کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پولینڈ پر ہولوکاسٹ کا الزام لگانے والے افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔ اس بل کے رائے شماری پراسرائیل نے احتجاج کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان حالات کشیدگی ہوگئے تھے۔