چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی فوج کا ڈاکو راج، لوٹ مار کے ساتھ 21 فلسطینی زیرحراست

پیر 5-فروری-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی تازہ کارروائیوں کے دوران 21 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب قابض فوج نے گھروں میں تلاشی کی آڑ میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کو اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تازہ کارروائیوں کےدوران 21 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان میں سے بعض فلسطینی اسرائیلی فوج کو مزاحمتی کارروائیوں میں پہلے ہی مطلوب تھے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق الخلیل کے جنوب مشرقی قصبے یطا میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے خلاف فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔اس موقع پر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج میں جھڑپ بھی ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے نماز فجر کےبعد شہریوں کے گھروں میں گھس کرانہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین نے ’مرکزاطلاعات فلسطین‘ کے نامہ نگار کو بتایا کہ قابض فوج نے الخلیل شہر میں زیف کے مقام پر سات جیپوں کے ساتھ چھاپہ مارا۔ صہیونی فوجی نبیل ابو مریر کے گھر میں داخل ہوئے اور گھرمیں گھس کر لوٹ اور توڑپھوڑ کی۔ اس موقع پرمشتعل فلسطینیوں نے صہیونی فوج پر سنگ باری کی۔

قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر براہ راست فائرنگ، صوتی بموں، آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ دیگر پرتشدد حربے استعمال کئے۔

ادھر الخلیل میں العروب کے مقام پرنماز فجر کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران نادر عویضات، منیب ابراہیم غنیمات اور صوریف سے سیف ابو زینہ، جنین کے یعبد اور کفر راعی قصبوں سے دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ قابض فوج نے ولید ابو بکر نامی فلسطینی نوجوان کے گھر میں گھس کر اس کی موٹرسائیکل ضبط کرنے کے ساتھ بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی۔

بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے14 امیر مراد طاطقہ، 15 سالہ عامر اور 15 سالہ علی حمزہ دیریہ کو، رام اللہ سے شرحبیل الخطیب، القدس میں شعفاط کیمپ سے احمد شمسانہ کوحراست میں لیا گیا جب کہ قلقیلیہ، نعلین، ابو دیس اور یطا میں بھی اسرائیلی فوج نےچھاپے مارے۔

اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے نواحی علاقے سے 28 سالہ احمد مجدیالعرابید کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران قابض فوج نے العرابید کے گھر میں بھی لوٹ مار مچائی۔

مغربی رام اللہ میں بلعین کےمقام پر تلاشی کے دوران محمد برناط اور یاسین یاسین کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان کی گرفتاری کے موقع پر بھی اسرائیلی فوج نے گھروں میں موجود نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔

 

مختصر لنک:

کاپی