قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کو جنین شہر میں جنین کے نواحی علاقے برقین پر دھاوا بولا اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کیے۔ اس دوران شہری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ قابض فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار دی جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگیا۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کئی ہفتوں سے فلسطینی نوجوان کا تعاقب جاری رکھے ہوئے تھی۔
وزارت صحت کے مطابق شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت احمد ابو عبید کےنام سے کی گئی ہے جس کی عمر 19 سال بیان کی جاتی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسے شبہ ہےکہ مقتول فلسطینی پچھلے ماہ ایک یہودی ربی کے قتل میں ملوث تھا۔