چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں اسماعیل ھنیہ سے یکجہتی کے لیے بڑے پیمانے پرمظاہرے

ہفتہ 3-فروری-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں شہریوں نے امریکی حکومت کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز مغربی غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے ساتھ یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسماعیل ھنیہ کا نام بلیک لسٹ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔

ادھر غزہ کی پٹی میں گذشتہ شب بھی اسماعیل ھنیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کو دہشت گرد قرار دیا اور اسماعیل ھنیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امریکا کی طرف سے حماس کےسیاسی شعبے کےسربراہ کو دہشت گرد قرار دینے کی مذمت کی اور اسےناقابل قبول فیصلہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی