جمعه 15/نوامبر/2024

غاصب صہیونیوں کی فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ

ہفتہ 3-فروری-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے  وسطی شہر رام اللہ کے مغرب میں  النبی الصالح کے علاقے میں یہودی شرپسندوں نے اشعال انگیز نعروں کی چاکنگ اور دھمکی آمیز نعرے تحریر کیے جس کے بعد مقامی فلسطینی آبادی میں سخت خوف ہراس پایا جاتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی اشرار نے النبی الصالح میں رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھا کر گھروں کی بیرونی دیواروں پر عرب، فلسطینی اور مسلمان مردہ باد کے نعرے تحریر کیے۔

مقامی سماجی کارکن محمد التمیمی نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں عربوں، فلسطینیوں اور مسلمانوں کےخلاف فلسطینیوں کےگھروں کی بیرونی دیواروں پر اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی۔

یہودی آباد کاروں کی طرف سے مقامی فلسطینی آبادی کو سنگین دھمکیاں بھی دی گئیں جس کے بعد فلسطینی شہری خوف کا شکار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی