گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 22 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’نفحہ ‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقات کا اہتمام انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’ریڈ کراس‘ کی جانب سے کیا گیا تھا۔
ریڈ کراس کی ترجمان بتایا غزہ کی پٹی کے 22 شہریوں جن میں8 بچے شامل تھے نے اسرائیلی ’نفحہ ‘ جیل میں قید 16 اسیران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لیے غزہ کے شہری سرحدی گذرگاہ بیت حانون سے بسوں کے ذریعے راستے پہنچے تھے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں سات ہزار سے زاید فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سے 380 فلسطینی غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔