فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرجنین میں الجدیدہ گاؤں میں 40 سال سے مقامی آبادی اسکول کی سہولت سے محروم ہے۔ اہل علاقہ نے فلسطینی اتھارٹی، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں سے پرزور مطالبہ کیا ہے وہ فوری طورپر اسکول قائم کریں۔ اگران کا مطالبہ نہیں سنا گیا تو وہ احتجاج میں مزید شدت پیدا کرسکتے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین جنین کے نواحی علاقے الجدیدہ کو قائم ہوئے چالیس سال کا عرصہ گذر چکا ہے مگر اس گاؤں کے تمام بچے چالیس سال سے اسکول کی چھت سے محروم ہیں۔
الجدیدہ گاؤں کے مکینوں کی جانب سے ماضی میں بھی اسکول قائم کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے مگر ان کے مطالبے کو زیادہ اہمیت نہیں دی گئی۔ لوکل گورنمنٹ نے غرب اردن میں پانچ نئے اسکولوں کے قیام کے لیے جاری کردہ ’KFW‘ پروجیکٹ کے تحت اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر تا حال اس گاؤں کو اسکول نہیں دیا جاسکا ہے۔
اہل علاقہ نے فلسطینی اتھارٹی اور مقامی فلسطینی انتظامیہ سے پزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ الجدیدہ میں فورا اسکول قائم کریں ورنہ وہ احتجاج کا سلسلہ مزید سخت کردیں گے۔