چهارشنبه 30/آوریل/2025

نسل پرستانہ ’ٹویٹس‘ پر مسلمانوں کی دل آزاری پرٹرمپ معذرت کے لیے تیار

ہفتہ 27-جنوری-2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کےدائیں بازو کے شدت پسند گروپ نے ان کی مسلمان مخالف فوٹیج دوبارہ نشر کی تھیں۔مسلمان مخالف ان ویڈیوز سے ان کا مقصد برطانیہ کی دل آزاری یا مسلمانوں کی آزاری نہیں تھی۔

برطانیہ سے نشریات پیش کرنے والے ’ITV‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس برطانوی گروپ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تاہم مسلمانوں کے خلاف الفاظ پرمبنی میری جن ٹویٹس سے دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس پر معذرت کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں سب سے کم نسل پرست ہوں۔ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسلمان مخالف جذبات پر مبنی مواد کی اشاعت مقرر کا ان کی ذات سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کبھی بھی اس برطانوی گروپ کی حمایت نہیں کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں ٹرمپ کے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر مسلمانوں کے خلاف الفاظ پر مبنی ان کی ویڈیوز دوبارہ نشر کی گئی تھیں جس پر ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی