پنج شنبه 08/می/2025

ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے خلاف غزہ کی پٹی میں عظیم الشان مظاہرہ

ہفتہ 27-جنوری-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس شہر میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی اپیل پر دفاع القدس ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خان یونس میں حماس کے زیراہتمام دفاع القدس ریلی میں  شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف جب کہ بیت المقدس کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے باوجود سخت سردی کے باوجود احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم دفاع القدس کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

اس موقع پر حماس کے مقامی رہ نما اور پارلیمنٹ کے رکن مشیر المصری نے کہا کہ حماس کو یہودیانے اور مقدس شہر کی تاریخی شناخت تبدیل کرنے کی تمام صہیونی، امریکی سازشیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ہمیشہ صہیونیوں کا دوست اور یار رہا ہے۔ صہیونی ریاست کے ساتھ امریکی دوستی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ امریکا نے 50 بار عالمی قراردادوں کو اسرائیل کے حق میں ویٹو کیا۔

مشیر المصری نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم کرتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان واپس لیں۔

خیال رہے کہ چھ دسمبر 2017ء کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتےہوئے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر کے اس غیرقانونی اور ظالمانہ اعلان کے بعد فلسطینی قوم مسلسل سراپا احتجاج ہے۔

مختصر لنک:

کاپی