چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، مزید 20 فلسطینی گرفتار

بدھ 24-جنوری-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج بدھ کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کےدوران 20 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ غرب اردن سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں بعض پرتشدد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ انہیں تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ادھر الخلیل شہرمیں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری خلیل ابو سنینہ، ان کی اہلیہ اور بھائی حسام کو شہر کے جنوی علاقے خلہ ابو عصی سے حراست میں لے لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ابوسنینہ کےگھر پر چھاپہ مارا، گھر میں توڑپھوڑ کی اور وہاں پر موجود تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے شہریوں میں مہند طائل الفارس، لیث عاید الناجی، مشرقی رام اللہ میں کفر مالک سے محمود حمدان اور العیزیریہ سے وسام المکحل کو حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قابض فوج نے شمالی الخلیل کے العروب کیمپ میں تلاشی کے دوران مالک جوابرہ، بیت لحم میں الدھیشہ کیمپ سے محمد نائف رمضان اور یوسف یعقوب حمادہ اور بیت المقدس سے محمود حمدان اور وسام المکحل کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔ آج بدھ کو گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں سے بعض کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی