امریکی نائب صدرمائیک پنس نے اپنے دورہ اسرائیل کے دوران صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد امریکی نائب صدر نے اسرائیلی کنیسٹ سے بھی خطاب کیا۔
امریکی نائب صدر اوراسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال گیا۔ ذرائع کے مطابق نیتن یاھو اور امریکی نائب صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی نائب صدر مشرق وسطیٰ کے دورے پر پہنچے تھے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے پر وہ مصرگئے جہاں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔
امریکی نائب صدر مصر ، اردن اور اسرائیل کے دورے کےبعد واپس جائیں گے۔ ان کے اس دورے میں فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے ملاقات شامل نہیں۔
خیال رہے کہ امریکی نائب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب امریکی نائب صدر مائیک پنس مشرق وسطیٰ کےدورے پرآئے ہیں۔
ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد فلسطینی اتھارٹی اور امریکا کے درمیان سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔