جمعه 15/نوامبر/2024

روس کی نیتن یاھو اور محمود عباس ملاقات کی تجویز کا انکشاف

اتوار 21-جنوری-2018

ایک سینیر فلسطینی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ روسی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے درمیان ماسکو میں غیر مشروط راست مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احمد مجدلانی نے بتایا کہ روس کی جانب سے ماسکو میں نیتن یاھو اور محمود عباس کے درمیان ملاقات  کی تجویز آخری نہیں۔ آئندہ ماہ محمود عباس کو بھی روس کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ اگر ماسکو کی زیرنگرانی یہ ملاقات ہوتی ہے تو اس میں اہم امور پر کھل کر بات کی جاسکتی ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم روس کے دوست ممالک کے لیے عالمی امن کانفرنس بلانے کی تجویز کوترجیح دیں گے۔

دو روز قبل روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے بھی انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس اور بنجمن نیتن یاھو کے درمیان براہ راست ملاقات کی تجویز دی تھی۔

امریکا کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے فلسطینیوں اور اسرائیلی قیادت کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی