دنیا میں 9 ممالک جوہری ہتھیاروں کے وسیع ذخائر کے مالک ہیں۔ ایک رپورٹ کےمطابق امریکا اور روس 93 فی صد جوہری ہتھیاروں کے مالک ہیں۔
اناطولیہ نیوزایجنسی کے مطابق کہنا ہے کہ جوہری جنگ کی صورت میں دنیا میں کروڑون انسان لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔ اس لیے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ضروری ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز ’آئی کان‘ تنظیم نے امن کا نوبل انعام حاصل کیا تھا۔ یہ انعام اسے ٹیم رائیٹ کی جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤروکنے کے لیے جاری امن مساعی کے صلے میں دیا گیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق دُنیا کے موجودہ حالات میں جوہری جنگ کے خطرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور جنگ کے خطرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اگرامریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ چھڑتی ہے تو یہ جوہری جنگ کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ ایسی صورت میں دونوں ملکوں میں کروڑوں انسان لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔ مرنے والوں میں معصوم لوگ شامل ہوں گے۔ اس لیے ہم سب کو مل کر ایسی کسی بھی جنگ کو روکنا ہوگا۔
دنیا بھرمیں 15 ہزار جوہری ہتھیار ہیں۔ ان میں سے امریکا اور روس کے پاس 14 ہزارجوہری ہتھیار ہیں۔
روس 7 ہزار جوہری ہتھیاروں کے ساتھ پہلے اور امریکا 6 ہزار 800 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس کے پاس 300 چین کے پاس 270، برطانیہ کے پاس 215، پاکستان کے پاس 140، بھارت کے پاس 130، اسرائیل کے پاس 80 اور شمالی کوریا کے پاس 60 جوہری بم ہیں۔