جمعه 15/نوامبر/2024

امریکی حکومت کا فلسطینی پنا گزینوں کی امداد پرایک اور حملہ

ہفتہ 20-جنوری-2018

امریکی وزارت خارجہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی فلاح وبہبود کے لیے سرگرم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی فلسطینیوں کی خوراک کے لیے دی جانے والی امداد بند کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے’اونروا‘ کو سالانہ  پناہ گزینوں کو خوراک کی مد میں دی جانے والی 45 ملین ڈالر کی امداد معطل کردی ہے۔

قبل ازیں منگل کو امریکی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے دی جانے والی 65 ملین ڈالر کی انسانی امداد معطل کردی تھی۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ھیذر ناورٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک کی مد میں دی جانے والی امداد بند کررہا ہے۔ مستقبل میں یہ امداد نہیں دی جائے گی۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ امداد کی بندش فلسطینیوں سے انتقام نہیں۔ گذشتہ ماہ امریکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد فلسطینی اتھارٹی پر تنقید کی تھی اور فلسطینیوں کی امداد روکنے کی دھمکی دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی