چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیلجیم کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 23 ملین ڈالر کی امداد مختص

جمعرات 18-جنوری-2018

یورپی ملک بیلجیم نے کل بدھ کو فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا‘ کے لیے 19 ملین یورو یا 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی امداد مقرر کی ہے۔ یہ امدادی رقم فلسطینی پناہ گزینوں کو اگلے تین سال کےدوران ادا کی جائے گی۔

بیلجیم کے وزیر برائے تعاون و ترقی الیکذنڈر دیکرو نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امدادی رقم ’اونروا‘ کے جنرل ہائی کمشنر پیر کرینپول کی درخواست پر مقرر کی گئی ہے۔

بیلجیم وزیر نے کہا کہ ہم ’اونروا‘ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ایجنسی کو درپیش مشکلات اور خطرات سے آگاہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیلجیم غزہ کی پٹی، شام اور غرب اردن میں مقیم فلسطین مہاجرین کی مشکلات سے نہ خوبی آگاہ ہے۔

ڈی کرو نے مزید کہا کہ ان کا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے مختص امداد فوری طورپر ادا کرے گا۔

خیال رہے کہ بیلجیم کی جانب سے یہ امدادی رقم ایک ایسے وقت میں مختص کی گئی ہے جب دوسری جانب امریکا نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے مقرر کردہ سالانہ امداد میں 6.5 کروڑ ڈالر کی کمی کا اعلان کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی