جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا نے فلسطینیوں کی امداد میں 65 ملین ڈالر کی کٹوتی کا اعلان

بدھ 17-جنوری-2018

امریکی حکام نےفلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارےریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘اونروا‘ کی سالانہ امداد میں 65ملین ڈالر کی امداد کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ امریکا ’اونروا‘ کی امداد میں 65 ملین ڈالر سالانہ کمی کرے گا۔ امریکا کی طرف سے ’اونروا‘ کو 60 ملین ڈالر امداد ادا کی جائے گی جب کہ پینسٹھ ملین ڈالر کی کٹوتی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی اتھارٹی پر دباؤ ڈالنے اور اسے مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے 125 ملین ڈالر کی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ادھر ’اونروا‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ امریکی امداد کی بندش کے باوجود فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنے اقدامات جاری رکھے گا۔

’اونروا‘ کے ترجمان سامی مشعشع نے ایک بیان میں کہا کہ ادارے نے بعض اسکیموں میں سادگی اور کفایت شعاری کا فیصلہ کیا ہے۔ مگر ادارے کے تمام پروجیکٹ جاری رہیں گے۔ امریکے فیصلے کو اونروا کے مشن میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’اونروا‘ کا روٹین بجٹ، ہنگامی بجٹ اور منصوبوں کا بجٹ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ہے اور اس میں امریکا کی طرف سے 30کروڑ کی رقم ادا کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی’اونروا‘ 59 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امدد کرتا ہے۔اونروا کے پاس رجسٹر پناہ گزین مراکز میں غزہ، غرب اردن، اردن،شام اور لبنان میں موجود پناہ گزین کیمپ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی