اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے باور کرایا ہے کہ جماعت نام نہاد امن عمل کے لیے امریکا کی گود میں بیٹھنے کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے کہا کہ نام نہاد امن عمل کے لیے امریکیوں کی گود میں بھیٹنے کا وقت گذر چکا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق کی قیمت پر کوئی بھی سمجھوتہ کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد فلسطینی اتھارٹی اور امریکی حکومت کے درمیان رابطے معطل ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کو دباؤ میں لانے کے لیے انتقامی ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کیے ہیں۔
فلسطین کے عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا پرکسی قسم کے امن عمل کے لیے اعتبار نہ کرے اور امریکی کی بلیک میلنگ میں آنے کے بجائے جرات مندانہ موقف اپنائے۔