چهارشنبه 30/آوریل/2025

ٹرمپ کے داماد کی اسرائیل میں وسیع پیمانے پر کاروباری سرگرمیاں

بدھ 10-جنوری-2018

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ گریڈ کوشنر نے اسرائیل میں وسیع پیمانے پر تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی گریڈ کوشنر نے گذشتہ کئی ماہ سے اسرائیل میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں تیز کر رکھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ کوشنر نے 2017ء کے موسم خزاں نے اسرائیل میں سرمایہ کاری بڑھا دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کوشنر نے وائیٹ ہاؤس میں آمد سےقبل اپنے سسر کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے بعض کاروباری شعبے ترک کردیے تھے اور کچھ منصوبے فروخت کردیے تھے مگر وہ اسرائیل میں اپنی کاروباری سرگرمیوں میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ کرتے رہے ہیں۔

امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ گریڈ کوشنر کے اسرائیل میں تجارتی مفادات ہیں۔ اس لیے وہ امن عمل کے لیے شفاف ثالث نہیں ہوسکتے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ اور اس کے داماد نے گذشتہ برس مئی میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں کوشنر نے اسرائیل کی رئیل اسٹیٹ کمپنی ’منوراہ‘ میں 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے داماد کا اسرائیل میں کسی قسم کی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہونا مشرق وسطیٰ میں دیرپا قیام امن کی مساعی کے حوالے سے مناسب نہیں۔ اگر کوشنر اسرائیل میں کاروبار کرتے اور سرمایہ کرتے ہیں توانہیں سیاسی عمل اور امن بات چیت میں کوئی کردار ادا نہیں کرنا چا ہیے۔

مختصر لنک:

کاپی