فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک 14 سالہ فلسطینی لڑکی کو گھر میں مردہ پایا گیا۔ بہ ظاہر لڑکی کی موت خود کشی کا نتیجہ لگتی ہے کیونکہ گھر میں کمرے سے اس کی لاش ایک پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔
بچی کی ناگہانی موت سے اہل خانہ پر صدمہ کی کیفیت طاری ہوگئی۔
مبینہ طور پرخود کشی کرنے والی فلسطینی لڑکی کئے اہل خانہ کے ذریعے کا کہنا ہے کہ لڑکی نفسیاتی عوارض کا شکار تھی۔ اسکول میں نمبر کم آنے پر اسے صدمہ تھا جس پر اس نے خود کشی ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے قبضے میں لے لی ہے۔
بچی کے والد اسرائیلی جیل میں قید ہیں اور انہیں 27 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔