جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو نے ’اونروا‘ کی امداد بہ تدریج کم کرنے حمایت کردی

پیر 8-جنوری-2018

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی مالی امداد روکنے کی حمایت کی ہے۔

اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو چاہتے ہیں کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کے ادارہ ’اونروا‘ کی مالی امداد مرحلہ وار بند کی جائے۔

نیتن یاھو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم امریکی صدر کے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد بند کرکے اقدام کی حمایت کی ہے۔ نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ ’اونروا‘ فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کے مسائل میں اضافے کا ذریعہ بن رہا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے ایک سینیر عہدیدار نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نتین یاھو بھی فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بہ تدریج روکنے کے حامی ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی 125 ملین ڈالرکی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی