جمعه 15/نوامبر/2024

سال 2017ء کے دوران 20 صہیونی فوجی حادثات میں ہلاک

پیر 8-جنوری-2018

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس مختلف حادثات اور ٹریننگ کے دوران 20 فوجی ہلاک ہوئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ  گذشتہ برس فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوجیوں پر 99 حملے کئے۔ فلسطینیوں کی طرف سے غرب اردن، غزہ اور بیت المقدس میں کارروائیاں کی گئیں۔ 2016ء کے دوران 17 صہیونی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ گذشتہ سے پیوستہ سال فلسطینیوں کی جانب سے 226 حملے کیے گئے جب میں 17 صہیونی ہلاک اور 263 زخمی ہوئے تھے۔ سال 2015ء کے دوران 28 صہیونی فوجی ہلاک اور 360 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس اسرائیلی فوج نے 3617 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ جب کہ اس سے پچھلے سال 3313 فلسطینی گرفتار کیے گئے تھے۔ گذشتہ برس گھروں میں تلاشی کے دوران فلسطینیوں سے 10 ملین شیکل کی رقم لوٹی اور 455 اقسام کے مختلف ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

گذشتہ برس غزہ کی پٹی سے اسرائیلی کالونیوں پر 35 راکٹ حملے کیے گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد اب تک30 راکٹ داغے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 10 راکٹ آبادی میں گرے جب کہ 25 راکٹ غیرآباد اور ویران علاقوں میں جا کر گرے۔

مختصر لنک:

کاپی