جمعه 17/ژانویه/2025

القسام نے جبالیہ میں عمارت میں چھپےاسرائیلی فوجی ہلاک، دو ٹینک تباہ کردیے

منگل 26-نومبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس کے مجاھدین نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مشرق میں ایک  مکان میں چھپے صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

القسام بریگیڈز نے منگل کو ایک فوجی بیان میں کہا کہ اس کے مزاحمتی کارکنوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مشرق میں ’الیاسین 105 شیل‘ اور ایک زمینی بم سے دو اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔

القدس بریگیڈز نے اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القسام نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کے مشرق میں فجہ فوجی مقام پر 107 اسرائیلی توپ خانے کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے بمباری کی۔

دریں اثنا اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں ایک اسرائیلی ریزرو فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی