اسرائیلی حکام نے ’ھداریم‘ جیل میں اسیران کی جانب سے منگوائی گئی 2000 کتابیں جن میں قیدیوں کے کورسز کی درسی کتب بھی شامل ہیں قبضے میں لے لی ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ صہیونی حکام کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ کتابیں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر قبضے میں لی گئی ہیں۔
کلب برائے اسیران کے مطابق صہیونی جیلروں اور فوج کی طرف سے قیدیوں کی کتب ضبط کرنا بالخصوص مختلف تعلیمی کورسز کرنے والے قیدیوں کی کتابیں قبضے میں لینا انہیں تعلیم کےحصول سے روکنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔
صہیونی حکام فلسطینی اسیران کو طویل المدت جس میں عمر قید بھی شامل ہے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیم کے حق سے بھی محروم کررہے ہیں۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہےکہ ھداریم جیل میں 120 فلسطینی قید ہیں۔ یہ واحد اسرائیلی جیل ہے جس میں ان فلسطینیوں کو قید کیا گیا ہے جو اعلیٰ تعلیم کے مختلف کورسز کر رہے ہیں۔