چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ مصر کو اور مغربی کنارا اردن کے حوالے کرنے کا امریکی منصوبہ

ہفتہ 6-جنوری-2018

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں متنازع کتاب کے منصف نے اپنی کتاب میں صدر ٹرمپ سے متعلق لرزہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ وہ لکھتےہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین ، اسرائیل تنازع کے حل کے حوالے سے چونکا دینے والا منصوبہ سامنے لانےوالے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کتاب ‘فائر اینڈ فیوری، ان سائیڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس’ کے مصنف مائیکل ولف نے اپنی کتاب لکھا ہےکہ صدر فلسطین کے حوالے سے ایک ایسا منصوبہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو پورے نقشے کو بدل دے گا۔ تاہم امریکی صدر نے اس کتاب کو ’جھوٹ کا پلندہ‘ قرار دیا ہے۔

وائیٹ ہاؤس اور صدر ٹرمپ کے مقرب ذرائع کے حوالےسے کہا گیا ہے کہ صدر نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کو اردن اور غزہ کی پٹی کو مصرکے حوالے کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

اس کتاب کے جو اقتباسات دنیا بھر کے اخبارات اور جرائد میں گردش کر رہے ہیں ان میں ایک جگہ صدر ٹرمپ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں کہتے ہیں کہ ‘یہ ہمارا بندہ ہے۔’

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کتاب کے اقتباسات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی مائیکل ولف سے ملاقات نہیں کی۔

مختصر لنک:

کاپی