اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کل جمعہ کو مصر کے حلوان شہر کے ایک چرچ میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عیسائی برادری کے گرجا گھر پر حملہ دہشت گردی اور غیرانسانی اقدام ہے۔ دہشت گردوں نے چرچ میں حملہ کر کے بے گناہ اور معصوم لوگوں کا خون کیا ہے۔
حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان کے بعد اختیار کردہ موقف کی تحسین کی اور کہا حماس مصر کی سلامتی، تحفظ اور استحکام کی خواہاں ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز حلوان شہر میں ایک چرچ پر ہونے والے حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مقتولین میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ مصری حکام کاکہنا ہے کہ چرچ دہشت گردوں کی جانب سےایک بڑے حملے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم سیکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور چرچ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔