شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی نوجوان کو دو سال قید

جمعہ 29-دسمبر-2017

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت ’عوفر‘ بے زیرحراست فلسطینی نوجوان کو  اورشہید فلسطینی محمد القفیہ کے بھانجے کو معاذ خالد الفقیہ کو دو سال قید اور 4000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شہید فلسطینی معاذ خالد الفقیہ کو گذشتہ روز فوجی عدالت میں پیش کیا گیا۔

معاذ الفقیہ پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے رکن محمد القفیہ کو چھپانے میں مدد فراہم کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ محمد الفقیہ پر الزام تھا کہ اس نے جولائی 2016ء کو غرب اردن میں فائرنگ کرکے ایک یہودی ربی کو ہلاک کردیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج القفیہ کے تعاقب میں تھی۔ اسے ایک مقابلے میں شہید کردیا گیا تھا۔

گذشتہ برس اسرائیلی فوج نے محمد الفقیہ کے الخلیل شہر میں صوریف کے مقام پر واقع گھر کا محاصرہ کیا انہیں گھر میں گھس کر گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی