پنج شنبه 01/می/2025

معروف کیوی گلوکارہ نے اسرائیل میں کانسرٹ منسوخ کر دیا

بدھ 27-دسمبر-2017

نامور پاپ گلوکارہ لورڈ نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی شہروں میں اپنے شیڈیول کانسرٹ منسوخ کردئیے ہیں۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ لورڈ نے ایک ہفتے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ جون میں اسرائیل میں تل ابیب کنونشن سینٹر میں کانسرٹ کریں گی لیکن یورپ میں جاری بی ڈی ایس تحریک میں شامل افراد کی تنقید کے بعد لورڈ نے اسرائیل میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا۔

بی ڈی ایس مہم میں شامل لوگوں اور مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے خطوط میں انہیں اسرائیل کی بربریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ناانصافی کو چیلنج کریں اور ترقی پسند نیوزی لینڈ کی میراث کا خیال کریں۔ لورڈ نے کنسرٹ منسوخ کرنے کے بعد ٹوئٹ کیا، درست فیصلہ یہی ہے کہ کنسرٹ منسوخ کردوں، آگاہی میں اضافے کا شکریہ، میں ہر وقت سیکھنے کے مراحل میں ہوں۔

مختصر لنک:

کاپی