چهارشنبه 30/آوریل/2025

ترک صدر نے فلسطینی بچے کی گرفتاری’بہترین تصویر‘ قرار دی

اتوار 24-دسمبر-2017

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے 23 فوجیوں کے ہاتھوں ایک نہتے فلسطینی بچے کی گرفتاری کے موقع پر جاری کی گئی تصویر کو ترک خبر رساں ادارے ’اناطولیہ‘ کی سال 2017ء کی بہترین تصویر قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ ترک خبر رساں ادارے’اناطولیہ‘ کے فوٹو گرافر کی چند روز قبل کھینچی گئی تصویر کو ترک اخبارا’الاخبار‘، الحیات اور الریاضہ نے بھی بہترین تصویر قرار دیا ہے۔

گذشتہ روز ’اناطولیہ‘ نے فلسطینی بچے 16 سالہ فوجی الجنیدی کی گرفتاری کے وقت لی گئی تصویرکو بہترین تصویر قرار دینے کے لیے رائے شماری کی۔ اس رائے شماری میں ترک صدر طیب ایردوآن نے بہ نفس نفیس حصہ لیا۔

تصویر میں ایک نہتے اور معصوم فلسطینی بچے کو دو درجن مسلح اسرائیلی فوجیوں میں گھرے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے ہاتھ کمر پر باندھےگئے ہیں جب کہ آنکھوں پر بھی پٹی باندھی گئی ہے۔

اس بچے کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی میں شریک تھا۔

مختصر لنک:

کاپی