قابض اسرائیلی فوج نے چار بچوں کی ماں ایک فلسطینی خاتون کو مسلسل ڈیڑھ سال قید رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی خاتون اور بیت المقدس کی رہائشی صباح فرعون کو اسرائیلی فوج نے جبارہ چیک پوسٹ سے رہا کیا۔
صوت اسیران ریڈیو کے مطابق صباح فرعون کو اسرائیلی فوج نے 19 جون 2016ء کو اس کے گھرسے وحشیانہ کارروائی کےدوارن حراست میں لے لیا تھا۔ صباح چار بچوں کی ماں ہیں۔ اسے اس کے نہتے اور معصوم بچوں کے سامنے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیاْ۔ بعد ازاں اسے چار ماہ انتظامی قید کی سزا سنائی گئی۔ اس دوران اسے خواتین قیدیوں کے لیے مختص ھشارون جیل منتقل کردیا جہاں مسلسل پانچ بار اس کی حراست میں توسیع کی جاتی رہی۔ اسے گذشتہ روز 18 ماہ کے بعد رہا کیا گیا۔