جنوبی افریقا کی حکمراں جماعت ’نیشنل کانگریس‘ کے سالانہ اجتماع میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز جوہانسبرگ میں ہونے والے نیشنل کانگریس کے سالانہ کنونشن میں حماس کے ایک اعلیٰ اختیارای وفد نے بھی شرکت کی۔
فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ حماس کا ایک وفد دو روز قبل جوہانسبرگ پہنچا تھا جہاں کل ہفتے کو وفد نے وہاں کی حکمراں جماعت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔ وفد میں حماس کے سیاسی شعبے کے ارکان محمد نزال اور ماھر عبید شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کے وفد کو مدعو کرنے سے روکنے کے لیے جوہانسبرگ پر دباؤ ڈالا مگر جنوبی افریقا کی حکمراں جماعت نے اسرائیلی دباؤ مسترد کرتے حماس کے وفد کو سالانہ کنونشن میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
افریقی نیشنل کانگریس کے سالانہ کنونشن میں حماس کے علاوہ تحریک فتح کا وفد بھی شریک ہے۔