اسرائیلی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کو واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسرائیلی حکام فلسطینی شہداء کے جسد خاکی روکنے کے مجاز نہیں۔
فلطسینی محکمہ امور اسیران کے مندوب محمد محمود نے بتایا کہ صہیونی سپریم کورٹ نے فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کی طرف سے دائر کردہ اس درخواست پر شہداء کے ورثاء کے موقف کو درست قرار دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی حکام قبضے میں لیے گئے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی فورا واپس کریں تاکہ ان کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تدفین کی جا سکے۔
محمود محمود نے بتایا کہ اسرائیل کی اعلیٰ عدالت نے قبضے میں لیے گئے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ حکام فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لینے کے مجاز نہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران شہید کیے گئے کئی فلسطینیوں کے جسد خاکی قبضے میں لے رکھے ہیں۔ ان میں عبدالحمدی ابو سرور، ومصباح أبو صبيح، وفادي القنبر، ومحمد الفقيه، ومحمد الطرايرة، ورامي عورتاني، وعادل عنكوش، وأسامة عطا، وبراء عطا اورنمر الجمل شامل ہیں۔