چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کے خلاف عوامی بغاوت کی سازش کی ناکامی کا اسرائیلی اعتراف

جمعہ 15-دسمبر-2017

اسرائیلی فوج کے ایک سینیر جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا تختہ الٹنے اور حماس کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی سازش بری طرح ناکام رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک انٹریو میں اسرائیلی فوجی جنرل نے اعتراف کیا کہ کئی سال سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ، غزہ کےعوام پر بھوک مسلط کرنے کے،عرصہ حیات تنگ کرنے،بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات سے محروم کرنے کا مقصدغزہ میں حماس کے خلاف عوامی بغاوت پیدا کرنا تھا مگر ہم اس منصوبے میں ناکام رہے ہیں۔

اسرائیلی فوجی جنرل نے کہا کہ ہم جن لوگوں پربھوک مسلط کرتے ہیں وہ پھر بھی حماس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ گذشتہ روز حماس کے تاسیسی اجتماع عام کے موقع پر ایک لاکھ سے زاید افراد کا مجمع تھا۔ یہ سب وہ فاقہ کش غریب تھے جن پر ہم نے حماس کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کے لیے ناکہ بندی مسلط کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں عوام کو حماس کے خلاف اکسانے میں ناکام رہے ہیں۔ اس لیے اسرائیل کو غزہ میں حماس سے نمٹنے کے لیے پالیسی بدلنا ہوگی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز حماس کے 30 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ اجتماع عام میں جماعت کی طرف سے شرکاء کی تعداد تو بیان نہیں کی گئی تاہم الکتیبہ گراؤنڈ اور اس کے اطراف کی تمام شاہراہ پر دسیوں ہزار لوگ موجود تھے۔ حماس کے تاسیسی جلسے میں شریک لاکھوں افراد نے غزہ کی پٹی کی گیارہ سال سے جاری ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے بھی شدید نعرے بازی کی۔

مختصر لنک:

کاپی