چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنوبی افریقا کی معروف یونیورسٹی نے اسرائیل سے تمام تعلق ختم کردیا

جمعرات 14-دسمبر-2017

افریقی ملک جنوبی افریقا کی ایک معروف یونیورسٹی تشوانی یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی نے اسرائیلی ریاست اور اس کے تمام اداروں اور تنظیموں سے ہر قسم کے تعلق کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ادارے کے ترجمان پروفیسر راسیگن مہاراج نے افریقی خبر رساں ایجنسی افریقن نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "تشوانی یونیورسٹی کی کونسل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یونیورسٹی اسرائیلی ریاست یا اس کے کسی ادارے سے ہر قسم کا تعلق ختم کر دے گی۔”

تشوانی یونیورسٹی نے اس سے پہلے 7 دسمبر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ "یونیورسٹی اس وقت تک اسرائیل کے کسی ادارے سے کوئی معاہدہ یا سائنسی شراکت داری کا مسودہ تحریر نہیں کرے گی جب تک اسرائیل مقبوضہ فلسطین پر جاری اپنا غیر قانونی تسلط ختم نہیں کردیتا ہے۔”

مختصر لنک:

کاپی