فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی لڑکی کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ کے نواحی علاقے میں ایک چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے وہاں سے گذرنے والی ایک لڑکی کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں لڑکی زخمی ہوگئی۔ زخمی ہونے والی لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں ہوسکی۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور دوسرے فلسطینی شہروں میں اسرائیل اور امریکا کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ ان مظاہروں میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور بارہ سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔